دہشتگرد اور ان کے حامی ایران کے چنگل سے باہر نہیں، میزائل حملہ معمولی کارروائی/اصلی سزا باقی

02 اکتوبر, 2018 09:16

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سابق سربراہ اور مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سکریٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ ایرانی سپاہ کا شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر میزائل حملہ معمولی کارروائی ہے جبکہ اصلی سزا ابھی باقی ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سابق سربراہ اور مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سکریٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ ایرانی سپاہ کا شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر میزائل حملہ معمولی کارروائی ہے جبکہ اصلی سزا ابھی باقی ہے۔

انھوں نے کہا کہ سپاہ نے آج صبح شام میں دہشت گردوں کے اصلی ٹھکانے پر 6 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کر کے ثابت کر دیا ہے کہ دہشت گرد اور ان کے حامی ایران کے چنگل سے باہر نہیں ہیں اور انھیں تباہ کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے۔

11:14 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top