پاکستان

وزیراعظم عمران خان نے واضح کر دیا ہے کہ ہم اسلامی دنیا میں کسی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، شیریں مزاری

شیعت نیوز:  وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب میں پوزیشن واضح کر دی ہے کہ ہم اسلامی ممالک کے مابین جنگ میں نہیں پڑیں گے اور ہم چاہتے ہیں کہ امن ہو، موجودہ مشکل صورتحال میں بڑے تحمل اور احتیاط سے چلنا ہوگا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب میں پوزیشن واضح کر دی ہے کہ ہم اسلامی ملکوں کے مابین جنگ میں نہیں پڑیں گے اور ہم چاہتے ہیں کہ امن ہو، یمن کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے جو کہا ہے وہ ہماری پرانی پوزیشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومت کے لئے بہت سے مشکلات ہیں اس لئے ہمیں بڑے تحمل اور احتیاط سے چلنا ہوگا۔ ہمارے سرحدی حالات اس وقت بہتر ہو رہے ہیں، موجودہ حالات میں ہمیں جہاں انڈین بارڈر پر توجہ رکھنے کی ضرورت ہے وہاں افغان بارڈر پر بھی توجہ رکھنی ہوگی کیونکہ افغانستان میں حالات مزید خراب ہوتے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button