یمن

بعض مسلم حکمراں امریکہ اور اسرائیل کی خدمت کرکے اسلام کے خلاف کھلی سازش کررہے ہیں

یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے محرم الحرام میں عزاداری سید الشہداء سے خطاب میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات ، بحرین اور بعض دیگر نام نہاد مسلم حکمرانوں کی طرف سے امریکہ اور اسرائیل کی خدمت اور ان کے ساتھ اتحاد کو اسلامی روح کے منافی قراردیا ہے۔

سید عبدالملک الحوثی نے کہا کہ امریکہ کے سنگين جرائم اور مظالم کی عراق، شام، لیبیا، افغانستان ، فلسطین اور یمن میں لمبی فہرست ہے امریکہ بعض نام نہاد مسلم حکمرانوں کے تعاون سے امت مسلمہ پر ظلم و ستم کررہا ہے اور سعودی عرب کی یمن پر مسلط کردہ جنگ کے پیچھے بھی امریکی منصوبہ کارفرما ہے آل سعود امریکی اور اسرائیلی ایجنٹ ہیں جنھوں نے جزیرۃ العرب پر غاصبانہ قبضہ قائم کررکھا ہے اور وہ اس خطے میں امریکی اور اسرائیلی مفادات کو تحفظ فراہم کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آل سعود الحرمین الشریفین کی آڑ میں حرمین کا تقدس پامال کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں ظلم و ستم کا نشانہ بنایا گيا ہے کیا ان شرائط میں ہم انصاف کے لئے اقوام متحدہ کی طرف رجوع کرسکتے ہیں اور کیا اقوام متحدہ ہمیں انصاف فراہم کرسکتی ہے؟ اس نے کہا کہ بعض مسلمان نماز پڑھتے اور روزہ بھی رکھتے ہیں اسلامی نغرے بھی لگاتے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ امریکہ کے ساتھ ملکر دنیا میں غریب اور مظلوم اقوام پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button