پاکستان

چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض نے شیعہ قوم سے معافی مانگ لی

شیعت نیوز: بحریہ ٹائون کراچی میں شبیہ علم حضرت عباس ؑکی بت حرمتی کے واقعے پرچیئرمین بحریہ ٹائون  ملک ریاض نے شیعہ قوم سے معافی مانگ لی ہے، تفصیلات کے مطابق چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض حسین نے سماجی ربطے کی ویب سائٹ ٹیوٹر پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ اہل بیت ؑ کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہےاور اسی دلی محبت اور احترام کے سبب ہم نےبحریہ ٹائون راولپنڈی اور لاہور میں دو امام بارگاہوں کی تعمیر ات کاآغاز کردیا ہے جبکہ بحریہ ٹائون کراچی میں امام بارگاہ کی تعمیر کا بھی جلد آغاز کیا جارہاہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں مذیدکہاکہ میں بحریہ ٹائون کراچی میں پیش آنے والے واقعے سے انتہائی پریشان ہوں، میںنے واقعہ میں ملوث ذمہ داران کے خلاف فوری تحقیقات کی ہدایت جاری کردی ہیں، انہوں نے کہاکہ میں اس غیر ذمہ داران اقدام سے جس کسی بھی دل آزاری ہوئی میں ان سے دلی طور پر معذرت خواہ ہوں ۔

واضح رہے کہ بحریہ ٹائون کراچی میں رہائش پذیر محمود اختر نقوی کی رہائش گا ہ پر نصب شبیہ علم حضرت عباس علمدارؑ کو بحریہ ٹائون انتظامیہ نے بھاری مشینری کے ذریعے گراکر بے حرمتی کی گئی جس پر مومنین کی بڑی تعدادنے موقع پر پہنچ کر شدید احتجاج کیاجبکہ سوشل میڈیا پر بھی اس واقعے کو لے لیکر عزاداروں میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button