پاکستان

سنگین سکیورٹی خطرات کے باوجود ڈیرہ اسماعیل خان میں مجالس کے دوران بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری

شیعت نیوز: ڈیرہ اسماعیل خان محرم کے حوالے سے حساس ترین شہر ہے اور دشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ ضلع ہے،ڈیرہ اسماعیل خان و دیگر علاقوں میں محرم الحرم کے حوالے سے منعقد مجالس عزاء و نوحہ خوانی، ماتم داری کے دوران واپڈا کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھر پور انداز سے جاری و ساری ہے۔عوام بالخصوص عزاء داروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔

واضح رہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے ڈیرہ اسماعیل خان کو حساس ترین اضلاع میں شامل کیا گیا ہے۔ لیکن اس کے باوجود بھی ڈیرہ شہر و دیگر علاقوں میں مجالس اور نوحہ خوانی، ماتم داری کے دوران لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔عوام نے ڈیرہ سے منتخب ہونےولے ایم این اے علی امین گنڈہ پور، شیخ یعقوب سمیت ضلعی انتظامیہ، پولیس اور فوج سے اپیل کی ہے کہ بجلی کا مسئلہ فوری طور پر حل کیاجائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button