پاکستان

عراقی سفارت خانے اور قافلہ سالاروں کی نااہلی ہزاروں زائرین یوم عاشورپر کربلا جانے سے محروم

شیعت نیوز: پاکستان سے اس برس ہزاروں زائرین یوم عاشورپر کربلا جانے سے محروم ، پاکستان میں قائم عراقی سفارت خانہ اور قافلہ سالاروں کی نااہلی کے باعث ہزاروں زائرین امامِ حسین ؑ عاشور ا کرنے کربلا نہ جاسکے، تفصیلات کے مطابق پاکستان میں قائم عراقی سفارت خانہ ہزاروں زائرین کو ویزہ دینے سے قاصرہے، ملک کے بیشتر شہروں سے سینکڑوں قافلہ سالاروں کی جانب سے ہزاروں زائرین کے پاسپورٹ ویزہ کے حصول کیلئے عراقی سفارت خانے میں جمع کروائے گئے ہیں لیکن عملے کی نااہلی کے باعث ویزہ کے اجراءکا عمل سست روی کا شکارہے۔

اطلاعات کے مطابق درجنوں ٹورآپریٹرز نے ہزاروں ہوائی ٹکٹس ایڈوانس بکنگ پر مارکیٹ سے اٹھا لیئے ہیںلیکن ویزہ کے حصول میں ناکامی کے باعث زائرین کے کروڑوں روپےڈوبنے کا اندیشہ ہے،خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس برس ہزاروں زائرین یوم عاشورپر پاکستان سے کربلا جانے سے محروم رہیں گے۔

شیعت نیوزعراقی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ پاکستان میں متعین عراقی سفیر اور ایمبیسی کے عملے کو فوری ہدایت جاری کرےکے پاکستان سے یوم عاشور پر عراق جانے کے خواہش مند زائرین کو ترجیحی بنیادوں پر ویزے جاری کیئے جائیں،تاکہ پاکستانی زائرین روز عاشور زیارت امام حسین ؑ سے مستفید ہو سکیں اور کروڑ وں روپے کے ٹکٹس ضائع نا ہوسکیں ، کیوں کے زائرین کی بڑی تعداداپنی پورے سال کی جمع پونجی زیارات مقامات مقدسہ کیلئےمختص کرکے رکھتی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button