دنیا

یمن کی جنگ میں سعودی عرب کو ہتھیار دینے کا امریکی انکشاف

امریکہ کے وزیر خارجہ نے یمن کی جنگ کو امریکہ کی قومی سلامتی کی ترجیحات میں سے قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو امریکی ہتھیاروں کی ضرورت ہے۔

دنیا کے اکثر ممالک اور عالمی ادارے سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں اور میزائلی حملوں کو یمن کی خواتین اور بچوں کے بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کی اصل وجہ سمجھتے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی ملکوں نے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو زمینی، فضائی اور سمندری جارحیت کا نشانہ بنانے کے لئے مشرق وسطی کے اس غریب اسلامی ملک کی مکمل ناکہ بندی بھی کر رکھی ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں بے گناہ یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

یمن کی وزارت صحت کے جاری کردہ بیان کے مطابق سعودی جارحیت کے آغاز سے اب تک بارہ سو سے زائد افراد گردے کے امراض میں مبتلا ہو کر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button