سندھ ،9 اور 10محرم الحرام کو موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی سفارش
شیعیت نیوز: محکمہ داخلہ سندھ نے9 اور 10محرم الحرام کے جلوسو ںکی سیکورٹی کے لئے مدد طلب کرے ،اس سلسلے میں محکمہ داخلہ سندھ نے وزارت داخلہ اور پی ٹی اے کو خطوط ارسال کردئیے ہیں جس میں 9 اور 10 محرم الحرام کے جلوسوںکی فضائی نگرانی کے 2 ہیلی کاپٹرز اور 9سے 10 محرم تک صوبےمیں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے،موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی سفارش سیکیورٹی خدشات کے باعث کی گئی ہے،موبائل اور انٹرنیٹ سروس صبح7سے رات 12 بجے تک بندرکھنے کی سفارش کی ہے ،موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی سفارش رینجرز اور پولیس کی جانب سے کی گئی ہے۔








