پاکستان

افغانستان سے 12تا15دہشت گرد پاکستان میں داخل ہونے کی اطلاع

شیعیت نیوز: قانون نافذکرنے والے اداروں کو ایک مراسلہ جاری کیاگیاہے جس کو تھریٹ الرٹ 415کاعنوان دیاہے جس میں انکشاف کیاگیاہے کہ افغانستان سے 12تا15دہشت گرد پاکستان میں داخل ہوئے ہیں جن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے مراسلہ میں کہا گیاہے کہ ان دہشت گردوں نے افغانستان سے بارڈر کا علاقہ اروندا چترال کے ذریعے کراس کیاہے دہشت گردوں کا یہ گروہ کوہستان چترال میں پہلے سے موجود دہشت گردوں سے ملے گااور پاکستان میں دہشت گردی کی کاروائیوں کو تیزکرنے کامذموم لائحہ عمل تیار کرے گا۔ ان دہشت گردوں کی ممکنہ کاروائیوں کے تدارک کے لیےسکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button