پاکستان

’یوم دفاع پر قوم کے نمائندے ہر شہید کے گھر جائیں گے‘

شیعیت نیوز: آئی ایس پی آر نے اس سال یومِ دفاع و شہدا منفرد انداز میں منا نے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم دفاع پر قوم کے نمائندے ہر شہید کے گھر جائیں گے۔

پاک فوج کے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر میجر جنرل آصف غفور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمیں پیارہے پاکستان سے،کےنام سےیومِ دفاع وشہدامنایاجائےگا۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہےکہ ‘پچھلے 15، 20 سال میں جتنی قربانیاں ہم نے دی ہیں، اتنی کسی اور ملک نے نہیں دیں۔

انہوں نے کہا کہ شہیدوں کے گھر جاکر ان کے لواحقین کا شکریہ ادا کیا جائے گا۔6 ستمبر کی مرکزی تقریب جی ایچ کیومیں سےبراہ راست نشرکی جائےگی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شاپنگ مال شہیدوں کی تصاویر سے سجائے جائیں گے،بسوں، ویگنوں، ٹرکوں،پرائیویٹ گاڑیوں پرشہدا کی تصاویر لگائی جائیں گی،پاکستان ریلوے انتظامیہ ٹرینوں اور اسٹیشنوں پر شہدا کی تصاویر لگائے گی ،تمام ایئر پورٹس پر شہدا کی تصاویر لگائی جائیں گی ۔

ترجمان کے مطابق یومِ دفاع کے سلسلے میں افواجِ پاکستان ہتھیاروں کی نمائش کریں گی،تعلیمی اداروں میں شہدا کی یاد اور وطن سے محبت کی تقریبات ہوں گی اور تمام ادارے اپنے اپنے شہدا کی یاد میں خصوصی تقاریب کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button