پاکستان

تکفیریت کیخلاف قم، نجف اور جامعہ الازہر سے تعاون مانگیں گے، وفاقی وزیر مذہبی امور

شیعیت نیوز:وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ نور الحق قادری نے نجی ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں کہاکہ تکفیریت کے خلاف قم، نجف، مدینہ یونیورسٹی، مصر کی جامعہ الازہر یونیورسٹی اور دیگر فقہی مراکز سے رابطہ کریں گے ایک سوال ملک میں سب سے بڑا مسئلہ تکفیریت اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا نہ ہونا ہے، اس حوالے سے آپ کیا سوچ رکھتے ہیں۔؟ کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ جی بالکل، ہم اس پر بھی بھرپور کام کریں گے، اس کے لئے بین الاقوامی مراجع عظام کی خدمات حاصل کریں گے، قم، نجف، مدینہ یونیورسٹی، مصر کی جامعہ الازہر یونیورسٹی اور دیگر فقہی مراکز سے رابطہ کریں گے، ان کی حمایت اور مدد درکار ہوگی، میں سمجھتا ہوں کہ تکفیری سوچ نے مسلمانوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے، ہم ان شاء اللہ اس کی حوصلہ شکنی کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button