پاکستان

وزیر اعظم عمران خان نے عہدے کا حلف اُٹھا لیا، حلف برداری میں علامہ راجہ ناصر عباس کی شرکت

شیعیت نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملک کے 22 ویں وزیراعظم کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی، صدرمملکت ممنون حسین نے ان سے حلف لیا۔

بعد ازاں تینوں مسلح افواج کے چاق چوبند دستے نے وزیراعظم عمران خان کوگارڈ آف آنرپیش کیا، انہوں نے گارڈ آف آنرکا معائنہ کیا اوروزیراعظم ہاؤس کے عملے سے تعارف کرایا گیا، انہوں نے عملے سے فرداً فرداً مصافحہ بھی کیا۔ جس کے بعد عمران خان وزیراعظم ہاؤس سے وزیراعظم آفس پہنچے جہاں انہوں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں، اس موقع پروزیراعظم عمران خان کوحکومتی امورپربریفنگ دی گئی۔

اعلیٰ عسکری اورسیاسی قیادت کی شرکت
وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں تینوں افواج کے سربراہان اورسیاسی قیادت نے بھی شرکت کی۔

شیعہ قومی سیاسی جماعت کے سربراہ کی شرکت
پاکستان میں شیعہ قومی سیاسی جماعت مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو بھی عمران خان کی درخواست پروزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی

متعلقہ مضامین

Back to top button