پاکستان

جامعۃ المنتظر میں 71 ویں یوم آزادی کی تقریب کا شاندار انعقاد

شیعیت نیوز: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان سے منسلک مدارس دینیہ میں وطن عزیز کے 71 ویں یوم آزادی کی شاندار تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ نماز فجر کے بعد ملکی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں جبکہ پاکستان کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنیوالے فوجی جوان، افسران اور دہشتگردی کی لہر میں بے گناہ شہید ہونیوالے پاکستانیوں کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاؤن لاہور میں یوم ِ آزادی کی تقریب میں تلاوت ِ قرآن پاک، نعت رسول کریم اور قومی ترانہ کے بعد طلبا نے ملی نغمے پیش کئے۔ مولانا اعجاز حسین حیدری، مولانا مہدی حسن اور دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ برصغیر میں ہمارے اسلاف نے علیحدہ وطن بڑی قربانیاں دے کر پاکستان حاصل کیا، جو کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نعمت ہے، جس کی قدر کرنا لازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان، نظریہ پاکستان کا مرہون منت ہے، اس کے تقاضوں پر عمل اب بھی ضروری ہے، جس کا بہترین طریقہ ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ اور سماجی انصاف کی فراہمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکولر طبقہ پاکستان کی بنیادی شناخت مٹانے کے درپے ہے مگر اسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ہم نے پاکستان بنایا تھا اور ہم ہی اس کو بچائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button