پرامن گلگت بلتستان کے خلاف سازش،وہابی دہشتگردوں کا پولیس چوکی پر حملہ تین اہلکار شہید
شیعیت نیوز: گلگت سے40 کلومیٹر دور گارگاہ نالہ میں جوت کے مقام پر پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں تین اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔
سپریٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) گلگت تنویر الحسن نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ صبح 5 بجے پیش آیا جس میں پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آ ور ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوا جس کے بعد دہشت گرد اسلحہ چھوڑکر فرار ہوگئے۔
ایس پی تنویر الحسن کے مطابق واقعے کے وقت پولیس چوکی میں 12 اہلکار ڈیوٹی پر موجود تھے جبکہ حملہ آ وروں کی تعداد 5 سے 6 تھی۔
دوسری جانب ایس پی دیامر محمد اجمل نے بتایا کہ گزشتہ شب چیلا س شہر میں ڈپٹی کمشنر دلدار ملک کے رہائش گاہ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے رہائش گاہ پر گولیاں لگیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کافی دور سے کی گئی تھی جس کے بعد ملزمان کے خلاف فوری آ پریشن کیا گیا مگر حملہ آور فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔
اسی قسم کے واقعات میں گلگت کے ہی ایک گاؤں کھنبری میں تعمیراتی منصوبہ پر کھڑے بلڈوزر کو نذر آتش کردیا گیا۔
واضح رہے کہ اس قبل گلگت بلتستان میں نامعلوم جبکہ حقیقت میں معلوم دہشتگردوں نے اسکولوں کو آگ لگادی تھی، ایسے واقعات اس پرامن خطہ کے امن کو برباد کرنے کی سازش ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان دشمن قوتیں اس خطہ کی ترقی اور امن سے نالاں ہیں اسی لئے وہ اپنے آلہ کاروں کے ذریعہ اس خطہ کا امن تباہ کرنا چاہتی ہیں کیونکہ حال ہی میں اس خطہ میں ٹورازم میں کافی تیزی آئی ہے جو ملک کی معیشت کے لئے ایک بہتریں ذریعہ آمدن ہے لہذا دہشتگردوں کے ذریعہ عالمی طاقتیں اس شہر کا امن تباہ کررہی ہے۔
یہ بھی دھیاں میں رہے کہ اس سے قبل اسی علاقہ میں وہابی دہشتگردوں نے کئی شیعہ مسلمانوں کو بس سے اتار کر بھی شہید کیا ہے اور اب وہ بھارتی و امریکی ایماء پر دہشتگردی کرکے اس خطہ کا امن تباہ کررہےہیں۔








