دنیا کے ستمگر جان لیں کہ ان کی عاقبت نابودی ہی ہے قاسم سلیمانی
سپاہ پاسداران کی قدس بریگیڈ کے سپہ سالار قاسم سلیمانی نے کہا ہے کہ دنیا کے ستمگر یہ بات جان لیں کہ ان کی عاقبت نابودی ہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کے ظالم ایک بلند پہاڑ پر برف کی مانند ہیں جو آہستہ آہستہ پگھل جاتا ہے جبکہ پہاڑ اپنی جگہ پر رہ جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مظلوموں پر ظلم کرنے والے ایک بلند پہاڑ پر برف کی مانند ہیں جو آہستہ آہستہ پگھل جاتا ہے جبکہ پہاڑ اپنی جگہ پر رہ جاتا ہے۔
سپاہ قدس کے کمانڈر نے اس بیان کے ساتھ کہ ظالم کا وجود دنیا سے ختم ہوکر رہے گا جبکہ یہ شہداء ہیں جن کے نام ہمیشہ کیلئے زندہ و جاویداں رہتے ہیں، کہا: "داعش اور اسے پیدا کرنے والوں جیسے دنیا کے تمام ظالم آج مظلوموں پر ستم ڈھانے کیلئے ایک ہوگئے ہیں۔”








