دنیا

یمنی عوام پر سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں کی یورپی یونین کی جانب سے مذمت

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)یورپی یونین نے ایک بیان جاری کرکے یمن میں عام شہریوں پر سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کے حملوں کی مذمت کییورپی یونین نے اپنے بیان میں یمن پر جارح افواج کے حملوں سے رونما ہونے والے بے شمار انسانی المیے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے جارح ملکوں سے کہا ہے کہ وہ یمن کے عام شہریوں کو نشانہ بنانے سے اجتناب کریں – عالمی ریڈ کراس کمیٹی نے ایک بیان جاری کرکے یمن کے مغربی شہر الحدیدہ میں ایک اسپتال اور مچھلی منڈی پر جارح افواج کے حملوں کی مذمت کی – عالمی ریڈ کراس کمیٹی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ الحدیدہ میں اسپتال اور مچھلی منڈی پر وحشیانہ بمباریوں میں دسیوں عام شہری مارے گئے ہیں –

واضح رہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے جنگی طیاروں نے ہفتے کو یمن کے مغربی شہر الحدیدہ کے الثورہ اسپتال اور مچھلی منڈی سمیت رہائشی علاقے پر بمباری کرکے درجنوں عام شہریوں کو شہید اور زخمی کردیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button