نا‏ئیجیریا کی عدالت کا اسلامی تحریک کے کارکنوں کو رہا کرنے کافیصلہ

02 اگست, 2018 09:01

نائیجیریا کے صوبہ کادونا کی عدالت نے تحریک اسلامی کے ان اسّی رہنماؤں اور کارکنوں کو جن پر فوجی قافلے پر حملے کا بے بنیاد الزام تھا مقدمے کی سماعت کے دوران رہا کرنے کا فیصلہ سنایا ہے۔

تحریک اسلامی کے کارکنوں کے وکیل صفائی نے کہا کہ یہ فیصلہ ایک بڑی کامیابی ہے اور اس کا اثر تحریک اسلامی کے بانی آیت اللہ شیخ زکزکی کے کیس پر بھی مرتب ہوسکتا ہے۔

نائیجیریا کی عدالت نے آیت اللہ شیخ زکزکی کی رہائی کا حکم دے رکھا ہے اس کے بعد بھی نائیجیریا کی فوج اور حکومت انہیں رہا کرنے سے گریز کررہی ہے۔

9:18 صبح مارچ 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔