افغانستان میں داعش دہشت گرد کمانڈر نے 150 دہشت گردوں سمیت ہتھیار ڈال دیئے

02 اگست, 2018 08:56

افغانستان کے صوبہ جوزجان میں داعش کمانڈر نے خود کو 150 دہشت گردوں سمیت افغان فوج کے حوالے کردیا۔

ادھر صوبہ جوزجان کے گورنر کے ترجمان نے محمد رضا غفوری نے اس خـبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں طالبان اور داعش دہشت گردوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔ ہتھیار ڈالنے والے داعش دہشت گردوں میں داعش کے کمانڈر مولوی حبیب الرحمن اور اس کے نائب مفتی نعمت اللہ بھی شامل ہیں۔

2:14 صبح مارچ 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔