پاکستان

سندھ میں دہشتگرد ی کرنے والا القائدہ دہشتگرد افغانستان میں واصل جہنم

شیعت نیوز: کراچی سمیت اندرون سندھ دہشتگردی کی بڑی وارداتوں کا ماسٹر مائنڈ اور بلوچستان کے علاقے وڈھ میں دہشتگردی کا بیس کیمپ بنانے والا القاعدہ کا اہم رکن افغانستان میں مارا گیا، مارا جانے والا دہشتگرد علی مسعود عرف معاز حساس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔ذرائع کے مطابق کراچی سمیت اندرون سندھ دہشتگردی کی بڑی وارداتوں کا کا ماسٹر مائنڈ مارا گیا،مارے گئے دہشتگرد کا نام علی مسعود فریدی عرف معاز تھا، حساس ادارے اور سی ٹی ڈی حکام نے اس کے مارے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاز ڈیڑھ سے دوہفتے قبل افغانستان میں فائرنگ میں مارا گیا، مارے گئے دہشتگرد معاز کا تعلق القاعدہ سے تھااور وہ تعلیم یافتہ تھا، معاز 5سال قبل گلستان جوہر میں ساتھی کی ہلاکت کے بعد کراچی سے فرار ہو گیا،معاز القاعدہ کے مطلوب دہشتگرد معید السلام کی ہلاکت کے بعد فرار ہوا تھا، کراچی سے فرار ہونے کے بعد اس نے بلوچستان میں وڈھ کو اپنا بیس کیمپ بنارکھا تھا، معاز نے وہاں جنداللہ پاکستان کے نائب ثاقب اور القاعدہ کے حاجی بلوچ کے ساتھ نیٹ ورک بنایا تھا، وڈھ میں داعش کے سوا تمام کالعدم تنظیموں کے دہشتگردوں کا ٹریننگ کمپ بھی بنایا گا تھا، وڈھ میں ہی دہشتگردوں کو پنادہ دیئے جانے کے علاوہ انہیں خود کش جیکٹس،بارود فراہم کیا جاتاتھا، وڈھ میں آپریشن کے بعد معاز فرار ہوکر افغانستان چلا گاتھا جبکہ اس کا ساتھی اور انتہائی مطلوب ثاقب حب مں حساس اداروں کی کارروائی میں مارا گیا تھا، معاز کا پورا خاندان القاعدہ سے وابستہ تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button