پاکستان

الیکشن کمیشن کو کالعدم تنظیموںکے افراد کو الیکشن لڑنے سے فورا ًروک دینا چاہیے، نگران وزیر اطلاعات

شیعیت نیوز: نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و قانون بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیموں میں سے کوئی الیکشن لڑے گا تو اس کا فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے معاملے پر 100 فیصد اثر پڑے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و قانون کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو کالعدم تنظیموں اور ان سے وابستہ افراد کو الیکشن لڑنے سے فورا ًروک دینا چاہیے۔

نواز شریف اور مریم نواز سے متعلق ایک سوال کے جواب میں بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ ان دونوں کو سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نگراں حکومت کے لیے کوئی لاڈلہ نہیں سب برابر ہیں۔

نگراں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ چندہ اکھٹا کرکے ڈیم نہیں بنایا جا سکتا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button