یمن

یمن کی سرحد پر سعودی عرب کے 4 فوجی ہلاک

یمن کی فوج اور عوامی رضا کار فورسز نے اسی طرح اتوار کے روز سعودی عرب کے جنوبی صوبے جیزان کے 4 گاوں کا کنٹرول بھی حاصل کر لیا۔ اس کارروائی میں کئی سعودی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے اور کئی گرفتار کر لئے گئے۔

یمنی فورسز گذشتہ تین برسوں سے سعودی عرب اور اس کے دس اتحادی ممالک کی فوج کا بڑی استقامت اور پائیداری کے ساتھ مقابلہ کررہی ہیں۔

سعودی عرب کی طرف سے یمن پر مسلط کردہ وحشیانہ جنگ کا سلسلہ گذشتہ تین سال سے جاری ہے سعودی عرب اپنی تمام بربریت اور جارحیت کے باوجود اپنے اہداف تک پہنچنے میں ناکام ہوا ہے حالانکہ سعودی عرب کو اس جنگ میں امریکہ، اسرائیل، متحدہ عرب امارات اور بحرین سمیت دس ممالک کی حمایت بھی حاصل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button