یمن

سعودی عرب خطے میں امریکہ اور اسرائیل کا سب سے بڑا اتحادی ملک ہے:سربراہ انصار اللہ

صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک)یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور امارات اپنے بجٹ خسارے کے باوجود امریکہ کوسینکڑوں ارب ڈالراسلامی دولت اور ثروت ادا کررہے ہیں۔عبدالملک الحوثی نے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ امریکہ اور اسرائیل کی اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ دشمنی سب کے سامنے نمایاں ہے۔

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب امت مسلمہ کی دولت اور ثروت کوامریکہ کے قدموں میں لٹا کر امریکی اور اسرائیلی کفار کو مدد فراہم کررہا ہے۔ امریکہ اور اسرائیل نے سعودی عرب کے ذریعہ امت مسلمہ پر تسلط قائم کرنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے جو عراق، شام اور یمن میں ناکام ہوگیا ہے جبکہ سعودی عرب کے ناپاک عزائم دیگر اسلامی ممالک میں بھی شکست اور ناکامی سے دوچار ہیں۔

عبد الملک الحوثی نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کو سعودی عرب جیسی ایک ایسی امت چاہیے جو ہمیشہ ان کے زیر اثراور زیر نظر ہو ۔ وہ امت مسلمہ کو مستقل نہیں دیکھنا چاہتے وہ بیت المقدس کی آزادی کے خلاف ہیں۔ سعودی عرب اور امارات اسلامی ممالک پر امریکہ اور اسرائیل کی بالا دستی قائم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں اور ہم خطے میں امریکہ، اسرائيل اور ان کے اتحادیوں کی پالیسی کے خلاف ہیں، سعودی عرب خطے میں امریکہ اور اسرائیل کا سب سے بڑا اتحادی ملک ہے جو اسلام اور مسلمانوں کی پشت میں خنجر گھونپ رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button