یمن

امریکہ یمنی عوام کے خلاف سعودی جنگی اتحاد کے وحشیانہ جرائم کی پردہ پوشی کررہا ہے

شیعیت نیوز: سوڈان کے ایک معروف اخبار نے لکھا ہےکہ واشنگٹن انتظامیہ یمن میں آل سعود کے جنگی اتحاد کے جرائم کی پردہ پوشی کیلئے ایران ،یورپ ،چین اورہمسایہ لاطینی امریکی ریاستوں کےساتھ تنازعات ایجاد کررہے ہیں ۔

عربی زبان میں شائع ہونے والے سوڈانی روزنامہ’’ الیوم ‘‘نے لکھا کہ واشنگٹن انتظامیہ یمن میں آل سعود کے جنگی اتحاد کے جرائم کی پردہ پوشی کیلئے ایران ،یورپ ،چین اورہمسایہ لاطینی امریکی ریاستوں کےساتھ تنازعات ایجاد کررہے ہیں ۔

اخبار نے لکھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو تیل کی فروخت سے روکنے کی دھمکی چین ،یورپ کے خلاف امریکہ کی اقتصادی جنگ اوروینزویلا کے خلاف عسکری کاروائی کرنے کے امریکی حکام کے بیانات کا مقصد یمن میں سعودی جنگی اتحاد کے وحشیانہ جرائم پر پردہ ڈالنا ہے۔

روزنامہ نے لکھا کہ جارحین یمنی عوام کو گھٹنوں پر لانے اوران کے خلاف کامیاب ہونے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ یہ باور کرایا جاسکے کہ سعودی و اماراتی ولی عہد اپنے منصوبوں میں کامیاب ہیں۔

ادھرتحریک انصار اللہ کے ترجمان نے کہا کہ یمن پر جارحیت امریکی فیصلہ تھا کہ جو واشنگٹن میں کیا گیا اور اس بحران کے حل کے لیے امریکہ کی حالیہ کوششیں لاحاصل اور وقت گزرنے کے بعد کیا جانے والا اقدام ہے۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اگر امریکہ نہ ہوتا تو سعودی عرب میں یمن پر حملہ کرنے کی جراءت نہیں تھی اورسعودی عرب پہلے سے ہاری ہوئی جنگ میں کودا ہے اور اس نے خود کو ہلاکت میں ڈال دیا ہے۔

واضح رہےکہ یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ جرائم کی عالمی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے لیکن آل سعود حکومت، عالمی برادری کے احتجاج کی پرواہ کئے بغیر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن کے عوام کی انقلابی تحریک کو کچلنے اور معزول صدر منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے بہانے یمن پر جارحانہ حملے شروع کئے تھے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button