پاکستان

منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کیلئے سرمائے کی فراہمی کی روک تھام کیلئے ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے، قومی سلامتی کمیٹی

شیعیت نیوز: قومی سلامتی کمیٹی نے منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کیلئے سرمائے کی فراہمی کی روک تھام کے حوالے سے ملکی ذمہ داریوں کی ادائیگی کیلئے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس، وزیر خزانہ شمشاد اختر نے ایف اے ٹی ایف، انٹرنیشنل کوآپریشن ریویو گروپ کے اجلاسوں میں غور و خوض بارے آگاہ کیا، یہ اعادہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جوجمعہ کو نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی زیر صدارت وزیر اعظم ہائوس میں ہوا۔ اجلاس میں وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی، وزیر خارجہ عبداﷲ حسین ہارون، وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر، وزیر داخلہ محمد اعظم خان، وزیر اطلاعات و قانون سیّد علی ظفر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، چیف آف آرمی سٹاف جنرل جاوید قمر باجوہ، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار اور سینئر سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ وزیر خزانہ شمشاد اختر نے اجلاس کے شرکاء کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس اور انٹرنیشنل کوآپریشن ریویو گروپ کے پیرس میں منعقدہ اجلاسوں کے دوران ہونے والے غور و خوض کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں ایکشن پلان کی تفصیلات اور ا س پر عملدرآ مد کیلئے پیشرفت کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمیٹی نے فورم میں وزیر خزانہ اور ان کی ٹیم کی کاو شو ں کو سراہا۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی اقتصادی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیر خزانہ نے معیشت کی مو جودہ صورتحال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button