عراق
دہشت گردوں کے بچوں کو آکر لے جائیں، عراق کی اپیل
عراق کی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد محجوب نے بغداد میں نامہ نگاروں اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق میں مقیم اور غیر مقیم تمام سفارتکاروں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے ملکوں کے شہریوں کو، کہ جن کی سزا کی مدت پوری ہو چکی ہے اور اسی طرح دہشت گردوں کے بچوں کو تحویل میں لے لیں۔
عراق میں اب تک داعش دہشت گرد گروہ کی کئی غیر ملکی عورتوں کو قانونی کارروائی کر کے قید کی سزا دی جا چکی ہے۔
عراق سے ہی ایک اور خبر یہ ہے کہ صوبے دیالہ سے کرکوک تک مشرقی راستے پر فوج نے آپریشن کلین اپ شروع کر دیا ہے تاکہ دہشت گردوں کو پھر سے پنپنے کا کوئی موقع نہ مل سکے۔