مشرق وسطی

شام میں امریکی فوجی موجودگی اب بے معنی ہے۔شامی عہدیدار

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک)شام کی قومی اسمبلی کے سیکرٹری ’’خالد الابود‘‘نےکہاہےکہ امریکہ کو شام کی سرزمین سے اپنی فوجیوں کو جلد ازجلد نکال لینا چاہئے کیونکہ اسطرح کی موجودگی اب پوری طرح بے معنی ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ نے شام کو تقسیم کرنے کی غرض سے اس ملک میں اپنی فوجیں تعینات کی تھی ،اب جب کہ امریکہ کا یہ منصوبہ پوری طرح سے ناکام ہوچکا ہے اس لئے امریکہ کو فوری طورپر اپنی فوجیںشام سے نکال لینی چاہئے۔

ٹرمپ اورروسی صدر پوتن کے درمیان 16 جولائی کو فن لینڈ کے دارالحکومت میں ہونے والی ملاقات میں شام سےمتعلق کسی بھی طرح کے معاہدے تک پہنچنے کے امکانات کے بارے میں انہوں نے کہاکہ اس ملاقات میں شام کی صورتحال کاجائزہ لیا جائےگا لیکن حقیقت یہ ہے کہ روسی صدر نے شام میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے اوراس کے اتحادی جنگ جیت چکے ہیں لیکن ٹرمپ کے پاس اپنی بات منوانے اورروس پر دباؤڈالنے کا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ شامی صدر بشارالاسد نے اپنے حالیہ بیان میں کہاتھا کہ امریکہ نے شام میں دہشتگردوں کی مدد کیلئے موجود اپنے فوجی دستوں کو جلد واپس نہ بلایا تو شامی سرزمین پر امریکی فوج کےساتھ تصادم کے امکانات بہت بڑھ جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button