اردن کے موفق السلطی اور شہزادہ حسن ایئربیس پر ایرانی میزائلوں کا حملہ
ایرانی میزائل حملہ
شیعیت نیوز : اردن کے علاقے الازرق میں واقع موفق السلطی ایئربیس اور شہزادہ حسن ایئربیس کو ایرانی میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اردن کے مختلف علاقوں میں شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ دفاعی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی فضائی دفاعی نظام ایرانی بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں تباہ کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہے، جس کے بعد ہنگامی طور پر اردنی فضائیہ کے جنگی طیاروں کو فضا میں بھیجا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : قم میں مرحوم آغا سید عباس رضوی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد
الجزیرہ کے نامہ نگار کے مطابق دارالحکومت امان، شمالی شہر اربد اور ملک کے دیگر مشرقی و شمالی علاقوں کی فضاؤں میں میزائلوں کی روک تھام کی کارروائیاں دیکھی گئیں۔ شامی ٹیلی ویژن نے بھی رپورٹ کیا ہے کہ ایرانی میزائل سویدا کی فضائی حدود سے کامیابی کے ساتھ گزر کر اردن کی جانب داخل ہوئے۔ دوسری جانب بعض میڈیا رپورٹس میں بحرین میں بھی پراسرار دھماکوں کی آوازیں سنے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔







