عراق

آل‌ سعود کو انگریزوں کی مدد سے جزیره العرب پر مسلط کیا گیا ہے، شیخ اکرم الکعبی

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)النُجَباء عراق کے جنرل سکریٹری نےکہا ہے کہ بہار عربی استقامت کی مختلف میدانوں میں کامیابی کے بعد بہار استقامت میں بدل چکی ہے۔ النُجَباء عراق کے جنرل سکریٹری’’ حجت الاسلام والمسلمین شیخ اکرم الکعبی‘‘ نےمیڈیا جنگ کی مرکزی ٹیم کے اراکین سے ملاقات میں استقامت کے بہادر اورنڈر رپورٹرز کی فداکاری کی تعریف اور حوصلہ افزائی کی۔

انہوں نے میڈیا کو پابند اور منحرف قسموں پر تقسیم کرتے ہوئے امریکن پیلٹ فارم پر موجود میڈیا کو حقیقت کا دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ میڈیا سے سوء استفادہ کرتے ہوئے واشنگٹن اور اس کے اتحادیوں کے خلاف جو کچھ بھی ہوتا ہے نشر نہیں کرتے ۔

انہوں نے کہا کہ ہر وہ گروہ جو اقدار اور اخلاقیات کے مقابل ہو کر قتل عام اور وحشت کی ترویج کرے وہ براہ راست یا بالواسطہ امریکہ کا حمایتی ہے ۔انہوں نےکہاکہ امریکہ کے ذریعہ داعش اور ان جیسے گروہوں کی تشکیل کا مقصد امریکہ کی داخلی مشکلات پر پردہ ڈالنا ، دنیا میں دہشتگردی کو پھیلانا اور سرزمینوں کو ٹکڑے ٹکڑے کرنا اور مفادات حاصل کرنا ہے ۔

النُجَباء عراق کے جنرل سکریٹری نے مزید کہا کہ امریکہ نے آل‌ سعود کو انگریزوں کی مدد سے جزیره العرب پر مسلط کیا اور اب آل‌ سعود کو اسلام کا نمائندے کے طور پر متعارف کرارہے ہیں تاکہ عرب اور اسلامی سرزمینوں میں وہابیت کی ترویج کرسکیں تاکہ اسلام کے دعویداروں کے ذریعہ اسلام کا چہرہ بگاڑ سکے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button