سعودی عرب

سعودی عرب میں خاتون ڈرائیور سے پہلا حادثہ

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی حکومت کی خواتین کو گاڑی خود چلانے کی اجازت کے بعد پہلے ہی روز خاتون ڈرائیور سے پہلا حادثہ ہو گیا تاہم خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
سعودی خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت 28 سال بعد ملی ہے جس کے پہلے ہی روزعبد العزیز روڈ پر خاتون ڈرائیور کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی ۔

حادثے میں خاتون ڈرائیور محفوظ رہیں، حادثے کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی کا اگلا حصہ زمین کی جانب جبکہ گاڑی کا پچھلا حصہ ہوا میں معلق ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت کے بعد پورے سعودی عرب میں پولیس کی نفری بڑھائی گئی ہے اور سڑکوں پر گشت بھی بڑھا دیا ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز یعنی 24جون کو سعودی خاتون مجدولین العتیق اپنی گاڑی ریاض کی سڑکوں پر لائیں اور انہوں نے خود گاڑی چلا کر سعودی عرب کی پہلی خاتون ڈرائیور کا اعزاز اپنے نام کیا۔ شہزادہ الولید بن طلال بھی اپنی صاحبزادی کے ساتھ سڑک پر نکلے اس موقع پر وہ خود نہیں بلکہ بیٹی گاڑی چلا رہی تھیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button