پاکستان

کالعدم جماعتوں کے نام بدل کر انتخابات لڑنے پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب

شیعیت نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کالعدم جماعتوں کے نام بدل کرالیکشن لڑنے کیخلاف دائر درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا ہے، جمعہ کو فاضل جسٹس نے سول سوسائٹی کی کارکن گل رضوی کی جانب سے دائر درخوا ست کی سماعت کی تو درخواست گزار کے وکیل  نے موقف اختیار کیا کہ کالعدم تنظیموں کے پچاس افراد نئی تنظیموں کے نام سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ، یہ تمام افراد فرقہ واریت ، دہشتگردی ، قتل ، اقدام قتل اور دیگر کئی واقعات کے مقدمات میں نامزدہیں، کالعدم تنظیموں کا الیکشن لڑنا نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی ہے،سائلہ کے وکیل کے ابتد ا ئی دلائل سننے کے بعد فاضل جسٹس نے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا ہے،درخواست میں الیکشن کمیشن ، نیکٹا اور وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button