پاکستان

داعش کی شیعہ شہریوں اور رہنماوں کو قتل کرنے دھمکی

شیعیت نیوز: داعش جیسی سفاک دہشتگرد تنظیم کی جانب سے پاکستان کے شیعہ شہریوں کو قتل کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق مختلف شیعہ شخسیات کو عالمی دہشتگرد گروہ داعش کی جانب سے کال اور میسجزز کے ذریعے دھمکیاں،شیعہ شہریان پاکستان کے چئیرمین علامہ وقار نقوی اور کربلا گامے شاہ کے مرکزی مجلس کے بانی سید ندیم عباس کاظمی کو داعش کی جانب سے کال اور دھمکی آمیز میسجز میں کہا گیا ہے کہ ہم پاکستان بھر اور لاہور میں شیعہ عبادت گاہوں،مجالس اور شخصیات کو جلد نشانہ بنانے والے ہیں ہمارے مجاہدین شیعہ بستیوں عبادت گاہوں کو صفحہ ہستی سے مٹادین گے،ہمارے لوگ اپنا کام کر جائیں گے اور پاکستان کی کوئی بھی طاقت ہمارے مجاہدین تک نہیں پہنچ پائیں گے،علامہ وقار نقوی نے اس واقعے کیخلاف امامیہ کالونی کے مقامی تھانے میں ایف آئی آر بھی درج کروا لی ہے۔

واضح رہے کہ داعش عالمی دہشتگرد تکفیری جماعت ہے جس نے شام و عراق میں خلافت کا دعویٰ کیا تھا تاہم عراقی و شامی عوام اور فوج نے اس تکفیری جماعت کو بری طرح شکست دی، عالمی مبصرین کے مطابق اب داعش کو افغانستان و پاکستان میں عالمی استعمار نے پلانگ کرلی ہے، یہ بات بھی دھیاں میں رہے کہ داعش کی پاکستان میں حمایت کرنے والوں میں لال مسجد کے مولوی عبدلاالعزیز ، اوریا مقبول جان، اور لشکر جھنگوی سمیت کالعدم سپاہ صحابہ کے لیڈر شپ شامل ہیں۔

edff978b-f958-4cd7-84b3-f8b2fa5daddb.jpg

 

 

 

متعلقہ مضامین

Back to top button