پاکستان

بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،خاتون سمیت 4 دہشت گرد ہلاک

شیعیت نیوز: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کالعدم تنظیم کے خلاف پولیس کے محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور فرنٹیئر کور (ایف سی) بلوچستان کے مشترکہ آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔

کوئٹہ کے علاقے دشت سے متصل تیرامل میں خفیہ اطلاع پر سی ٹی ڈی نے علی الصبح آپریشن کا آغاز کیا، تاہم دہشت گردوں کی جانب سے مزاحمت کی گئی اور دونوں جانب سے فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

بعدِ ازاں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے ایف سی بلوچستان سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی طلب کیا گیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق اس آپریشن میں 3 دہشت گرد مارے گئے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے، تاہم دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 7 سی ٹی ڈی اہلکار زخمی بھی ہوگئے۔۔

متعلقہ مضامین

Back to top button