دنیا
الحدیدہ بندرگاہ حملے کی ناکامی کے بعد بن زاید کی اسرائیلی عہدے داروں کے ساتھ اجلاس
حزب اللہ کے ٹی چینل’’المنار‘‘ نے انکشاف کیا ہے کہ یمن میں الحدیدہ شہر کی بندرگاہ پر حملے کی ناکامی کے بعد اماراتی ولی عہد شیخ محمد بن زاید کی اماراتی دارالحکومت ابوظہبی میں متعدداسرائیلی رہنماؤں کے ساتھ خفیہ اجلاس منعقد ہوا ہے،جس میں الحدیدہ حملے کی ناکامی پر تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ امارات اور اسرائیل کے آپسی تعلقات کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس اماراتی وزیر خارجہ اور محمد بن زایدچھوٹے بھائی عبداللہ بن زاید اور محمد بن زاید کے آفس انچارج شیخ حامد بن زاید نے بھی شرکت کی ذرائع کے مطابق ملاقات گزشتہ عید الفطر کے دوسرے روز ہوئی۔