پاکستان

کوئٹہ : ایم ایم اے نے ایم ڈبلیوایم کے آغا رضا کے مقابل لیاقت ہزارہ کو ٹکٹ دیدیا،ووٹرز اضطراب کا شکار

شیعیت نیوز: اسلامی تحریک پاکستان نےایم ایم اے کے پلٹ فارم سے لیاقت ہزارہ کو مجلس وحدت مسلمین کے سابق ایم پی اے آغا محمد رضا کے خلاف الیکشن میں اتار دیا ہے۔ اسلامی تحریک کی جانب سے قوم پرست لیاقت ہزارہ کو پی بی 27 سے ایم ایم اے کے ٹکٹ پر کھڑا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 2013ء کے الیکشن میں پی بی 27 سے آغا رضا نے الیکشن جیتا تھا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر اسلامی تحریک کے اس فیصلے پر صارفین سخت تنقید کر رہے ہیں، اسی طرح اسلامی تحریک کے اس فیصلہ پر حلقہ کے ووٹرز بھی اضطراب کا شکار ہیں۔

واضح رہے کہ ایم ایم اے کی سرکردہ جماعت اور اس کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے تکفیری جماعتوں سے مراسم اور کوئٹہ ہی میں شیعہ نسل کشی میں ملوث مینگل گروپ سے یارانہ کسی سے دھکا چھپا نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button