الحدیدہ، سعودی جارحین کا قبرستان

19 جون, 2018 08:57

یمن کی فوج کے ترجمان نے المیادین ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ الحدیدہ میں جارح سعودی اتحادی افواج کی پیشقدمی ایک خام خیالی کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔

یمن کی فوج کے ترجمان شرف لقمان نے کہا ہے کہ جارح سعودی اتحادی افواج کے ذرائع ابلاغ جھوٹی اور من گھڑت خبروں کے ذریعے جارح سعودی اتحادی افواج کی کامیابی کا پروپیگنڈہ کر رہے ہیں جبکہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی ساحل کا محاذ سعودی جارحین کوملیا میٹ کر کے رکھ دے گا۔

واضح رہے کہ جارح سعودی اتحادی افواج کے ذرائع ابلاغ نے نفسیاتی جنگ کے ذریعے الحدیدہ کے کئی علاقوں من جملہ ایئر پورٹ پر قبضے کا دعوی کیا تھا۔

8:24 صبح مارچ 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔