پاکستان

ایم ڈبلیوایم سندھ سے صوبائی و قومی اسمبلی کی سیٹس پر 26 امیدوارکھڑا کریگی

شیعیت نیوز: مجلس وحدت المسلمین نے عام انتخابات 2018 میں حصہ لینے کا اعلان کردیا ہے۔ ایم ڈبلیوایم نے پہلے مرحلے میں صوبہ سندھ سے اپنے انتخابی امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔

مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے ابتدائی طور پر 26 انتخابی امیدواروں کے ناموں پر مشتمل فہرست جاری کی گئی ہے۔ جاری کردہ فہرست کے مطابق سات امیدواروں کا تعلق کراچی، تین کا حیدرآباد اوردوکا قمبر شہداد کوٹ سے ہے۔

ایم ڈبلیو ایم کے نامزد امیدواروں میں سے دو مٹیاری، دو کشمور اورایک لاڑکانہ کی انتخابی نشستوں پرامیدوار ہوں گے۔

مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے سجاول، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈوالہیار اورشکارپورکی انتخابی نشستوں پر بھی امیدواروں کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button