سعودی عرب

سعودی عرب میں جدت،اب عورتیں موٹر سائیکل چلائیں گی

سعودی عرب میں افراط اور تفریط کا سلسلہ جاری ہے سعودی عورتوں کو کار چلانے کی اجازت ملنے کے بعد سڑکوں پر موٹر سائیکلیں بھی چلانے کی اجازت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
شیعیت نیوز (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں افراط اور تفریط کا سلسلہ جاری ہے سعودی عورتوں کو کار چلانے کی اجازت ملنے کے بعد سڑکوں پر موٹر سائیکلیں بھی چلانے کی اجازت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق 24 جون سے خواتین پر گاڑی چلانے کی پابندی ختم ہونے والی ہے جس کے لیے سعودی خواتین کافی پُر جوش بھی دکھائی دے رہی ہیں بلکہ خواتین کا ایک گروہ ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے موٹر سائیکل چلانا سیکھ رہی ہیں۔ جس کے لیے ریاض میں قائم ایک انسٹی ٹیوٹ میں خواتین نے موٹر سائیکل چلانے کی تربیت حاصل کرنے کے لیے داخلہ لے لیا ہے۔موٹر سائیکل چلانے کی تربیت دینے والے ادارے میں ایک درجن سے زیادہ خواتین موجود ہیں جو 24 جون کے بعد موٹر سائیکل دوڑانے کے لیے پُرعزم اور پُر جوش ہیں ۔واضح رہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب کی قدیم روایات کے برعکس خواتین کو بااختیار بنانے اور قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button