یمنی فورسز کا سعودی فوجی شہر پر بیلسٹک میزائل حملہ
یمنی فورس نے سعودی عرب کے فوجی شہر پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے جبکہ نجران میں بھی سعودی فوجیوں پر میزائل کی براش کی گئی ہے۔
شیعیت نیوز (مانیٹرنگ ڈیسک) یمنی فورس نے سعودی عرب کے فوجی شہر پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے جبکہ نجران میں بھی سعودی فوجیوں پر میزائل کی بارش کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے بیلسٹک میزائل بدر 1 سے جیزان میں واقع الفیصل فوجی شہر پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں سعودی عرب کے درجنوں فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔یمنی فورسز نے نجران میں بھی سعودی عرب کے متعدد فوجی ٹھکانوں پر راکٹوں کی بارش کی ہے اس حملے میں بیشمار سعودی فوجی مارے گئے ہیں۔








