سعودی عرب

سعودی بادشاہ کی اپنے وزراء پر بداعتمادی میں بدستور اضافہ، آئے روز اکھاڑ پچھاڑ کی خبریں

سعودی بادشاہ نے شاہی فرمان جاری کرتے ہوئے ڈاکٹر عبد اللطیف بن عبد العزیز آل الشیخ کو وزیر اسلامی امور ، دعوت و ارشاد مقرر کردیا ہے۔

جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب جاری ہونے والے فرامین میں وزیر محنت و سماجی فروغ ڈاکٹر علی الغفیص کو برطرف کرتے ہوئے ان کی جگہ انجینئر احمد بن سلمان الراجحی کو نیا وزیر محنت وسماجی فروغ مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح شہزادہ بدر بن عبد اللہ بن فرحان آل سعود کو وزارت ثقافت کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ شاہی فرمان میں وزارت ثقافت کو وزارت اطلاعات سے علیحدہ کرتے ہوئے مکمل وزارت بنا دی گئی ہے۔

سلمان بن عبد العزیز نے شاہی فرمان جاری کرتے ہوئے ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداؤد کو نائب وزیر داخلہ مقرر کردیا ہے۔

اسی طرح ڈاکٹر عبد اللہ بن سالم بن جابر المعطانی کو مجلس شوری کا نائب سربراہ مقرر کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button