مقبوضہ فلسطین

فلسطینی رضاکار نرس رجن نجر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید

غزہ کے مشرقی سرحدی علاقے میں "گریٹ مارچ ریٹرن” کے زخمی ہونے والے مضاہرین کے لئے فرسٹ ایڈ امداد فراہم کرنے کے دوران 21 سالہ فلسطینی رضاکار نرس رجن نجر کو اسرائیلی فوج کے نشانہ بازوں نے شہید کر دیا ہے۔

واضح ہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز مارچ کرنے والے فلسطینی مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک مسلمان کو شہید اور سو سے زائد کو زخمی کردیا تھا۔

خیال رہے کہ فلسطینی مسلمان 30 مارچ سے حق واپسی کی تحریک جاری رکھے ہوئےہیں، اس تحریک کے دوران اب تک 120 فلسطینی شہید اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوچکے ہیں۔

فلسطینی ہر جمعہ کو مشرقی سرحد کی طرف مارچ کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button