یمن

یمنی فورسز نے سعودی اتحاد کے ایک جاسوس طیارہ مار گرایا

یمنی فورسز نے سعودی اتحاد کے ایک جاسوس طیارے کو سعودی عرب کی سرحد کے قریب نشانہ بنا کر سرنگوں کردیا
یمنی فورسز نے سعودی ڈرون کو صوبہ حجہ کے سرحدی علاقہ حرز میں سرنگوں کیا ہے۔

سعودی ڈرون طیارے کو جاسوسی کی غرض سے یمنی علاقہ میں روانہ کیا گیا تھا۔

یمنی فورسز نے سعودی ڈرون کو ایسے میں سرنگون کیا ہے کہ جب کل سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ کے علاقے اتیس پر بمباری کی جس کے دوران ایک یمنی شہری شہید ہو گیا-

سعودی عرب اور اس کے اتحادی ملکوں کے جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ کے ہی شہر رازح کے علاقے الازہور، طخیہ، الجعملہ، باقم اور مجز علاقوں پر چار بار بمباری کی-

خبروں میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے دارالحکومت صنعا کے علاقوں بلادالروس اور بنی مطر پر ایک بار پھر حملہ کیا- یمن کا جنوب مغربی صوبہ تعز بھی سعودی حملوں سے محفوظ نہیں رہا-

دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جارحیت کے جواب میں یمن کے شمالی صوبے الجوف کے اللبنات علاقے میں جارح قوتوں کے فوجی ٹھکانوں پر قاہر ایم- 2 میزائل سے حملہ کیا-

سعودی عرب نے امریکہ کی ایما پر مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنانے کے علاوہ مشرق وسطی کے اس غریب اسلامی ملک کا زمینی، فضائی اور سمندری محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔

سعودی حکومت کی وحشیانہ جارحیت میں ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ کئی لاکھ لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے ذریعے یمن کا چاروں طرف سے محاصرہ جاری رہنے کے بعد بھی یمن کی دفاعی قوت میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

سعودی عرب نے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر اپنے وحشیانہ حملے شروع کر رکھے ہیں جو بدستور جاری ہیں اس کے باوجود وہ اب تک اپنا کوئی مقصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button