مقبوضہ فلسطین

سیزفائر کے باوجود غزہ پر اسرائیل کا حملہ

بیت المقدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی فوج نے سیز فائر کے باوجود فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر وسیع پیمانے پر فضائی اور زمینی حملے کئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق، اسرائیلی ڈرون طیاروں نے الادار المدینہ نامی علاقے پر 3اور حماس کی مسلح شاخ القسام بریگیڈ کے مختلف ٹھکانوں پر 2 میزائل داغے۔

علاوہ ازیں اسرائیلی فضائیہ نے مشرقی غزہ کے محلے الزیتون سے ملحقہ زرعی اراضی کو بھی نشانہ بنایا ۔

ادھر لبنان کی انقلابی تحریک حزب اللہ نے غزہ پر غاصب صیہونی فوج کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے صیہونی جارحیت کے خلاف فلسطینی گروہوں کی جوابی کاروائی کو سراہا۔

حزب اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صیہونی جارحیت کے خلاف فلسطین کے مزاحمتی گروہوں کی جوابی کاروائی سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ صیہونی دشمنوں کے خلاف صرف مزاحمتی عمل ہی کامیاب ہوسکتا ہے۔

حزب اللہ نے کہا کہ صیہونی سازشوں اور فلسطین کے خلاف تمام خطرناک عزائم کو ناکام بنانے کے لئے مزاحمتی عمل ناگزیر ہے۔

حزب اللہ نے دنیا کے ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی قوم کا ساتھ دیں اور اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کی مذمت کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button