اسلامی انقلاب کے اہداف کو آگے بڑھانے میں نوجوانوں کے کردار پر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای تاکید
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بعض طلباء ا و طالبات کی تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات میں مؤمن ، انقلابی اور مخلص نوجوانوں کی موجودگی پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: مؤمن ، انقلابی اور مخلص نوجوانوں کو انقلاب اسلامی کے اہداف کے تحفظ ، اور اسے جاری و ساری رکھنے کے سلسلے میں اپنا اہم کردارادا کرنا چاہیے۔
حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ جو افراد معاشرے میں ناامیدی اور مایوسی پھیلاتے ہیں وہ شاید دشمن نہ ہوں مگر ان کا کام وہی دشمن کے کام کے مترادف ہے.
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ انقلابی عزم، انقلابی کردار اور انقلابی سوچ رکھنا ضروری ہے. وطن عزیز کی صلاحیت اور اندرونی قابلیت کو دیکھتے ہوئے ہم اپنے اہداف تک پوری طاقت اور تیزی سے آگے بڑھ سکتے ہیں.
آپ نے فرمایا کہ ایران کا اسلامی نظام اچھی سمت میں آگے بڑھ رہا ہے اور یقینا آج سے بھی زیادہ بہترین مستقبل کا تعلق نوجوان نسل کے لئے ہے مگر اس کی شرط راہ راست میں ثابت قدم ہونا اور مسائل کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر رہنا ہے.
حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں آزادی اظہار رائے کو اسلامی نظام کے دیگر اہم اہداف قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ اگر آزادی نہ ہو تو معاشرے کی ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں تاہم اس آزادی کو قانونی دائرے میں ہونا چاہئے بصورت دیگر ابتر صورتحال پیدا ہوگی.
رہبر معظم انقلاب اسلامینے فرمایا کہ یونیورسٹیوں اور طلبا کے درمیان قریبی تعلقات، گرمجوشی اور حوصلہ افزائی قابل قدر ہے اور یہ صورتحال دشمنوں کی خواہشات کی برعکس ہے کیونکہ دشمن کا مقصد ایران میں ناامیدی اور مایوسی پھیلانا ہے.