دنیا

شنگھائی تعاون تنظیم،انسداد دہشتگردی کیلئے موثرتعاون واقدامات،تجاویز تیار

شیعیت نیوز: شنگھائی تعاون تنظیم کے ماہرین قانون نے انسداددہشت گردی کیلئے موثر تعاون اور قدامات کی خاطراہم تجاویزتیارکی ہیں،اسلام آباد میں ایس سی او ممالک کے اجلاس میں تیار ہونے والی یہ سفارشات اکتوبر میں تنظیم کی کونسل میں پیش کی جائیں گی ۔ایس سی اوممالک کے ماہرین قانون برائے انسداد دہشت گردی فورم کا تین روزہ اجلاس اسلام آباد میں ہوا، اس میں چین ، روس ، بھارت،قازقستان، کرغزستان ، تاجکستان ، ازبکستان اور پاکستان شامل ہیں.شنگھائی تعاون تنظیم کے اس فورم کا صدر دفتر تاشقند میں قائم ہے لیکن اس کے اجلاس ہر چھ ماہ بعد مختلف رکن ممالک میں ہوتے ہیں ، اسلام آباد میں ہونے والے اس اجلاس میں حکام نے علاقائی سطح پر انسداد دہشت گردی کا میکنزم بنانے اور اس حوالے سے رکن ممالک میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا، ایس سی او کے پلیٹ فارم سے انسداد دہشت گردی کی کوششوں کوموثر بنانے کیلئے متعلقہ کونسل کا آئندہ اجلاس اکتوبر میں کرغزستان میں ہوناہے، اسلام آباد میں ماہرین کے اس اجلاس نے اکتوبر میٹنگ کیلئے سفارشات مرتب کیں، یہ سفارشات ، دہشت گردی اور شدت پسندی کی روک تھام کے مختلف اقدامات سے متعلق ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button