مقبوضہ فلسطین

حماس کے ایران اور حزب اللہ کے ساتھ قوی اور مضبوط تعلقات

فلسطینی تنظیم حماس کے سربراہ یحیی السنوار نے غزہ پٹی میں تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس کے ایران اور حزب اللہ کے ساتھ قوی اور مضبوط تعلقات ہیں۔ السنوار نے کہا کہ ایران نےغزہ پر اسرائیل کے 2014 میں 51 روزہ حملے کے دوران اور اس کے بعد ہر قسم کی مدد کی۔ ایران فلسطینیوں کو مالی مدد فراہم کرنے کے ساتھ ہتھیاروں اور فوجی مشاورت کی مدد بھی فراہم کررہا ہے۔ فلسطینی ایران کی امداد کے شکر گزار ہیں۔ فلسطینی آج اسرائیل کامقابلہ پتھروں سے نہیں بلکہ راکٹوں سے کررہے ہیں۔ ایران فلسطینیوں کی بے لوث حمایت کررہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button