لبنان

امریکا نے حزب اللہ لبنان سربراہ سید حسن نصراللہ، اور شیخ نعیم قاسم سمیت دیگر رہنما وں پر پابندیاں عائد کر دی

امریکی وزارت خزانہ نے اپنے مضحکہ خیز دعوے میں حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ، ڈپٹی سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم، سیکریٹری جنرل کے سیاسی مشیر حسین الخلیل، حزب اللہ کی سیاسی کونسل کے سربراہ ابراہیم امین سید اور حزب اللہ کی عدالتی کونسل کے سربراہ محمد یزبک پر عالمی دہشت گردی کے ساتھ رابطے میں ہونے کا الزام عائد کیا ہے اور ان کے نام اپنے بلیک لسٹ میں شامل کر لئے ہیں۔

امریکا نے اس سے پہلے بھی حزب اللہ سے وابستہ اداروں اور شخصیات پر پابندیاں عائد کی تھیں- خلیج فارس تعاون کونسل کے عرب ملکوں نے بھی سعودی عرب کے دباؤ میں آکر لبنان پر پابندیاں عائد کرنے کے امریکی اقدام کی پیروی کی ہے-

حزب اللہ کے خلاف امریکا اور سعودی عرب کی جانب سے یہ پابندیاں ایک ایسے وقت عائد کی گئی ہیں جب حزب اللہ نے لبنان کے حالیہ عام انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے- ان انتخابات میں حزب اللہ اور اس کی اتحادی جماعتوں نے پارلیمان کی ایک سو اٹھائیس نشستوں میں سے سڑسٹھ نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے اور یوں نصف سے زائد سیٹیں حزب اللہ اور اس کی اتحادی جماعتوں کے اختیار میں آگئی ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button