پاکستان

مشترکہ القدس ریلی کا انعقاد میری زندگی کی سب سے بڑی خواہش اور ہدف ہے، علامہ ناظر تقوی

شیعیت نیوز: شیعہ علماٗ کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے جنرل سیکرئڑی علامہ ناظر عباس تقوی نے ایک نجی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ملت تشیع پاکستان میں پہلے جو اختلافات کی صورتحال تھی کہ لوگ ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھتے نہیں تھے، ایک دوسرے کے پاس، پروگرامات میں آنا جانا نہیں ہوتا تھا، اب وہ صورتحال ختم ہوچکی ہے اور کافی بہتری آئی ہے۔ قومی دھرنوں میں بھی ملک بھر میں شیعہ تنظیمیں ایک ساتھ شریک تھی، دیگر پروگرامات میں بھی شرکت جاری ہے۔ ہم نے گذشتہ سال بھی کراچی میں مشترکہ القدس ریلی کی کیلئے کوششیں کیں، اچھی پیشرفت بھی ہوئی تھی مگر کچھ ناعاقبت اندیش لوگ تھے جنہوں نے جان بوجھ کر یا نادانی میں چھ ایسے اقدامات کئے جس کی وجہ سے قومی اتحاد کو نقصان پہنچا۔ میں سمجھتا ہوں کہ نہ خدا ان کو معاف کرے نہ رسول (ص) اور ہ ہی قوم انہیں معاف کریگی۔ اس حوالے سے ہماری بھی یہ سستی و کوتاہی ہے کہ ہم اتحاد کا عمل اس وقت شروع کرتے ہیں کہ جب یوم القدس کی ریلی سر پر آجاتی ہے۔ جبکہ سارا سال ہم ایکدوسرے سے رابطے میں رہتے ہیں اور ہم اپنی اس کوتاہی کو تسلیم کرتے ہیں۔ انشاءاللہ آئندہ سال ہم ضرور پہلے سے ہی اس حوالے سے کوئی پلاننگ، کوئی حکمت عملی بنائیں گے۔

یوم القدس کی ریلی میں شرکت کیلئے مجھے آئی ایس او کراچی کے دوستوں نے دعوت دی ہے، وہ میرے گھر بھی آئے تھے، میں خود آئی ایس او کی دعوت افطار میں گیا تھا۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء علامہ صادق تقوی صاحب سے بھی خود میری بات ہوئی ہے۔ اس سال ہم نے حکمت عملی یہ بنائی ہے کہ ہم ایک دوسرے کی ریلیوں میں شرکت کریں گے، خطابات ہونگے، انشاءاللہ تعالٰی اس سے قوم میں، تنظیموں میں مثبت پیغام جائے گا۔ ہم نے انہیں شیعہ علماء کونسل کی ریلی میں شرکت کرنے کی دعوت دی ہے۔ آئی ایس او کے دوست ہمیں دعوت دے چکے ہیں، ہم انشاءاللہ آئی ایس او کی القدس ریلی میں شرکت کرینگے۔ آئندہ سال میں پوری کوشش کرونگا اور مشترکہ القدس ریلی کا انعقاد میری زندگی کی سب بڑی خواہش ہے اور میرا ہدف بھی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button