پاکستان

شہید قائد کے فرمان کے مطابق آئی ایس او آج یوم مردہ باد امریکا منائے گی

شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں 16 مئی یومِ مردہ باد امریکہ کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے آئی ایس او لاہور کے صدر علی رضا کا کہنا تھا کہ آئی ایس او پاکستان اپنی روایت کے مطابق اس سال بھی بدھ  کو اسرائیل کے ناپاک وجود کیخلاف یوم مردہ باد امریکہ منائے گی۔ اس سلسلہ میں ملک بھر میں ریلیاں اور مظاہرے کئے جائیں گے۔ علی رضا نے کہا کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی ہدایت پر ہر سال یوم مردہ باد امریکہ منایا جاتا ہے، جس میں ملک بھر میں نوجوان امامیہ، شیطانِ عصر امریکہ اور اس کے گماشتے اسرائیل کیخلاف سراپا احتجاج ہوتے ہیں۔ اس حوالے سے لاہور میں بھی پریس کلب تا امریکی قونصلیٹ تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، جس میں آئی ایس او کے کارکنان، مختلف کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء شریک ہونگے۔ علی رضا کا کہنا تھا کہ عالم اسلام کے مسائل کی جڑ امریکہ و اسرائیل ہیں، دنیا بھر میں مسلمانوں پر امریکی ایما پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں، وقت کا تقاضا ہے کہ تمام عالم اسلام امریکہ کیخلاف سراپا احتجاج بن جائے اور عالم اسلام کے قلب میں موجود خنجر اسرائیل سے نجات حاصل کرے۔ یاد رہے کہ آئی ایس او ہر سال 16 مئی کو امریکی و اسرائیلی مظالم کو بے نقاب کرتے ہوئے یوم مردہ باد امریکہ مناتی ہے۔ اس حوالے سے بڑی ریلیاں اسلام آباد، کراچی، ملتان، سکھر، لاہور، کوئٹہ حیدر آباد اسکردو اور پشاور میں نکالی جاتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button