پاکستان

فلسطین پر اسرائیلی مظالم، اسلام آباد اور کراچی پریس کلب پر ایم ڈبلیو ایم کے احتجاجی مظاہرے

شیعیت نیوز: خود کوخادمین کعبہ کہنیوالے بھی اسرائیلیوں کیساتھ مل چکے ہیں.امریکی اسٹیبلشمنٹ، اسرائیلی اسٹیبلشمنٹ اور آل سعود ملکر فلسطین کے خلاف محاذ آرا ہو چکے ہیں امریکہ فلسطینوں کے قتل عام میں برابر کاشریک ہے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے سربرا علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پریس کلپ پر قابض اسرائیلی فوج کی حالیہ بربریت کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی بچوں عورتوں اور نوجوانوں کو ظلم کا نشانہ بنایا گیا ہے،مسلم حکمران خواب خرگوش میں ہیں امت مسلمہ بیت مقدس میں امریکی سفارت خانے کو قبول نہیں کرتی یوم نکبہ کے موقع پر عالمی دہشگرد امریکہ کا سفارت خانہ منتقل کیا جانا اور اس پراحتجاج کرنے پراسرائیلی فوج کا نہتے فلسطینوں کے بہمانہ قتل عام کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔یہ سب امریکی شہ پر ہوا ہے اس قتک عام میں امریکہ برابر کا شریک ہے۔ہندوستان کشمیریوں پر بھی ایسے ہی مظالم ڈھا رہا ہے ہندوستان ساوتھ ایشیا کا اسرئیل ہے۔پاکستان کو دباو میں رکھا جارہا ہے کہ پاکستان اسٹینڈ نہ لے سکے۔پاکستان کو خطے میں مفلوج کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔پاکستان فلسطین کا ساتھ دے سکتا تھا آج پاکستان کے ہاتھ پاوں باندھے جارہے ہیں۔جن قوتوں نے عراق و شام کو برباد کیا وہ پاکستان کی طرف رخ کررہی ہیں۔یہ ان کی نظر پاکستان افغانستان اور ایران پر ہے۔ ہم نواز شریف کے حالیہ بیانات کی مذمت کرتے ہیں کوئی محب وطن مادر وطن کھ خلاف ایسی بات نہیں کرسکتا ہیانکا صرف نام شریف ہے لیکن یہ شریف نہیں ہیں جو پاکستان کی سالمیت کے خلاف انکا ساتھ دے رہے ہیں وہ اپنے حلف کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ ملکی سالمیت کوسنگین خطرات لاحق ہیں ایسے میں ایک سابق نااہل وزیر اعظم قومی معاملات پر دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہسائی کا باعث بنا ہوا ہے اور عالمی سطح پاکستان کی مشکلات میں اضافہ کر رہا ہے۔

دوسری جانب فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مجلس وحد ت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ منگل کے روز کراچی پریس کلب پر کیا گیا، اس موقع پر سیکڑوں افراد شریک تھے جنہوںنے ہاتھوں میں امریکا اسرائیل کے خلاف بینر اور پلے کارڈ بلند کئے ہوئے تھے، شرکاء امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارلخلافہ تسلیم کرنے کے خلاف بھی نعرے بلند کررہے تھے۔اسرائیل مخالف ہونے والے اس احتجاج سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما ء علامہ احمد اقبال رضوی، کراچی ڈویژ ن کے سیکرئٹری جنرل علامہ صادق جعفری ، مولانا نشان ساجدی، علامہ مبشر حسن ، مولاناغلام عباس ،میر تقی اور احسن عباس رضوی نے خطاب کیا۔

مقررین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہایوم نکبہ کی پرامن ریلی پر اسرائیلی فورسز کی اندھا دھند فائرنگ اور اسکے نتیجے میں 50 سے زائد شہادتوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں، مقررین کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارلخلافہ تسلیم کرنا اور امریکی سفارت خانہ کی وہاں منتقلی غیر قانونی ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنماوں نے اس موقع پر عرب حکمرانوں اور او آئی سی کی جانب سے مسئلہ فلسطین پر پراسرار خاموشی پر شدید تنقید کی اور کہا کہ عرب لیگ اور او آئی سی نے فلسطین پر اسرائیلی مظالم کو روکنے کے لئے کوئی کردار ادا نہیں کیا، انہوں نے کہاکہ اسرائیل ایک جعلی ریاست ہےکیوںکہ فلسطین میں یہود نسل پرستی کی بنیاد پر باہر سے لوگوں کو لاکر بسایا گیا ہےاور پھر انہوںنے فلسطینیوں کا قتل عام کیااور مقامی لوگوں کو انکے آبائی علاقوں سے بے دخل کرکے انہیں مہاجرکیمپس میں زندگی گذارنے پر مجبور کردیا ، فلسطینی شام، لبنان اور دیگر ممالک میں خانہ بدوشی کی زندگی گذار رہے ہیں، مقررین نے کہایہ ہی وجہ ہے کہ اسرائیل کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم نہیں کیا جاسکتا کیونکہ یہاں فلسطینی ہی اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے کا حق رکھتے ہیں، مقررین نے کہاکہ غیر فلسطینی افراد کو حق حاصل نہیں کہ وہ فلسطین کی زمین پر قبضہ کریںصہیونی اس مقدس فلسطین کے باسی نہیں ہیں،فلسطین فلسطینی عربوں او ر فلسطینی یہودیوں کا ہے باہر سے آئے ہوئے صہیونیوں کا اس سرزمین پر دعویٰ بے بنیاد ہے۔مقررین نے اقوام متحد ہ سے مطالبہ کیا کہ فلسطینیوں کو دیوار سے لگائے جانے پر اسرائیل کی ناجائزریاست کے خلاف کاروائی کی جائے،انہوںنے کہا کہ سلامتی کونسل بین الاقوامی قوانین کی بالادستی قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، فلسطین کا مسئلہ 1948 سےشروع ہوا جبکہ اسرائیلی ریاست بھی اقوام متحدہ کے قوانین کے خلاف وجود میں آئی، تاہم اب تمام غیر قانونی اقدام کے خلاف اقدامات کرنے چاہیے اور نقلی ریاست اسرائیل کو ختم کرکے فلسطینی ریاستی جسکا دارلخلافہ بیت المقدس ہو کو قبول کیا جانا چاہئے، جہاں صرف فلسطینی یہودیوں اور عربوں کو رہنے کی اجازت ہو اور غیر ممالک سے آئے ہوئے صہیونیوں کو انکے آبائی ممالک امریکا، یورپ، روس اور افریقا واپس بھیجا جائے۔ مقررین نے اس موقع پر خطاب میں مسئلہ فلسطین پر نام نہاد سعودی اتحاد کے کردار کو بھی آڑے ہاتھوں لیااور کہا کہ سعودی الائنس نے مسئلہ فلسطین کو کمزور کرکے یمن اور شام میں جنگ شروع کرکے اسرائیلی مفادات کا تحفظ کیا ہے،اس امریکی الائنس نے اسرائیل کے خلاف اقدامات کرنے کی بجائےایران، شام، یمن ،حزب اللہ اور حماس کی جانب اپنی توپوں کا رخ کر رکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button