یوم نکبہ کے مظاہرے، اسرائیلی بربریت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 50 ہوگئی، 2000 زخمی

15 مئی, 2018 08:57

امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کے ساتھ غزہ پٹی میں لاکھوں نے افراد نے واپسی مارچ کیا اور مشرقی خان یونس میں اسرائل کی تعمیر کردہ حائل دیوار کے اہم حصوں کو منہدم کردیا۔
اسرائيلی فوجیوں نے نہ صرف فلسطینی مظاہرین پر حملے کیے بلکہ مشرقی غزہ کی سرحدوں کے قریب میڈیا کے نمائندوں کی گاڑی پر حملہ کیا۔
اسرائيلی فوج کے نشانے باز مشرقی جبالیہ میں مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں کو بدستور براہ راست فائرنگ کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
بہت سے اسرائيلی فوجی مشرقی غزہ سے اس وقت بھاگ نکلے جب فلسطینی مظاہرین نے صیہونی فوجیوں کی کھڑی کردہ رکاوٹوں کو عبور کرکے آگے بڑھنے کی کوشش کی۔
اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے بھی کئی بار مشرقی جبالیہ میں تحریک مزاحمت کے مورچوں پر بمباری ہے۔
فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق غزہ اور مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کے قریب فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان ہونے والے جھڑپوں میں کم سے کم 50 فلسطینی شہید اور دوہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
امریکہ نے جب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا ہے اس وقت سے آج تک ہونے والے صہیونیت مخالف مظاہروں کے دوران سو سے زائد فلسطینی شہید اور کئی ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔

12:11 شام مارچ 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔